ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کے خط پر وزارتِ قانون و انصاف  سے رائے  مانگ لی

Aug 24, 2023 | 18:24:PM

(24 نیوز) ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط پر وزارت ِ قانون و انصاف  کی رائے  مانگ لی۔

ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کے مؤقف کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے  پر رائے مانگی ہے، ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے کل کے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن کے مؤقف پر رائے مانگی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ انتقال کر گئے

واضح رہے کہ ایوانِ صدر کی جانب سے خط وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کے نام لکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں