"تجربات سے سبق سیکھ کر شفاف انتخابات کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے"، مولانا غفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا غفور حیدری نےکہا کہ تجربات سے سبق سیکھ کر شفاف انتخابات کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر مولانا غفور حیدری نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے بلایا تھا ،ایک گھنٹے سے زائد ملاقات رہی، چھوٹے اور بڑے تمام امور زیر غور گیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ آئین کے تحت صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو ایسے انتظامات کئے جائیں کہ 2018 والی صورتحال نہ ہو، 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں جو حکومت اقتدار میں آئی آج اس کی وجہ سے ان حالات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے رائے لے رہےہیں،الیکشن کمیشن کی یہ خواہش ہے کہ پہلے حلقہ بندیاں مکمل کروائے اور پھر انتخابات کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ مردم شماری پورے ملک میں ہوئی اور آبادی میں اضافہ ہوا ہے ،جہاں آبادی میں اضافہ ہوا، انہیں اضافی سیٹیں ملنی چاہیے،تجربات سے سبق سیکھ کر حکمت عملی تبدیل کی جاتی ہے، صاف شفاف الیکشن ہوں جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آبادی کے اضافے کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی گئی ،اس وقت قومی اسمبلی نہیں ہے، قومی اسمبلی قانون سازی کرتی اور سیٹوں میں اضافہ کرتی ،اس توقع کے ساتھ انتخابات میں جائینگے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کروائے گی۔