بیرونی قرض کی ادائیگی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی 

Aug 24, 2023 | 18:44:PM

(24 نیوز)بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر کمی ہو کر 13.24 ارب ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 12.50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کمی سے 5.31 ارب ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 13.10 کروڑ ڈالر کمی سے 13.24 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

مزیدخبریں