(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر نرخ مستحکم رہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1915 ڈالر پر آگئی تاہم ملکی سطح پر سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیے: بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فی یونٹ کتنے کا ہو گیا
ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 6 سو روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 4 سو 17 روپے پر برقرار رہی۔