پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا، نگران وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم نے چوہدری انوار الحق کو پاکستان کی جانب سے کشمیر کیلئے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیے: ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کے خط پر وزارتِ قانون و انصاف سے رائے مانگ لی
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے اور پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد تب تک جاری رکھے گا جب تک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق استصوابِ رائے سے نہیں ہوجاتا۔