ذاتی گاڑی نہ رکھنے والی کینیڈا کی وزیر خزانہ کو تیز رفتاری پر جرمانہ

چالان کے وقت وزیرخزانہ کی گاڑی کی رفتار 132کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، ترجمان

Aug 24, 2023 | 19:34:PM
ذاتی گاڑی نہ رکھنے والی کینیڈا کی وزیر خزانہ کو تیز رفتاری پر جرمانہ
کیپشن: کرسٹیا فری لیںڈ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا کی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کو تیز رفتاری پر 200 ڈالر کا چالان کیا گیا جو تقریباً 44 ہزار پاکستانی بنتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق  کرسٹیا فری لینڈ کے پاس اپنی ذاتی کار نہیں ہے۔ ترجمان کیتھرائن کپلنکاس کے مطابق وزیر خزانہ کو ان کے آبائی صوبے البرٹا میں تیز رفتاری پر چالان کیا گیا۔

کرسٹیا فری لینڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرسٹینا فری لینڈ کو 132 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے پر جرمانہ کیا گیا۔ یہ واقعہ گرانڈی پیری اور پیس ریور کے شہروں کے درمیان گاڑی چلانے کے دوران پیش آیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے جرمانہ پورا ادا کیا۔ تیز رفتاری پر جرمانے کی خبر سب سے پہلے کاؤنٹر سگنل نامی ویب سائٹ نے بریک کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: عمرے پر گئے خاندان کو ٹریفک حادثہ،4 بچے اور باپ جاں بحق
کیتھرائن کپلنکاس نے یہ نہیں بتایا کہ تیزرفتاری پر جرمانے کا واقعہ کب کا ہے اور اس سڑک پر رفتار کی حد کیا ہے البتہ البرٹا کے شاہراہوں پر رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
کرسٹیا فری لینڈ سینٹرل ٹورنٹو کے حلقے سے رکن اسمبلی ہیں اور اکثر سائیکل کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں۔
گذشتہ ماہ صحافیوں سے گفتگو میں کرسٹینا فری لینڈ  نے کہا تھا کہ ’اس حقیقت سے میرے والد بہت دکھی ہوتے ہیں کہ میرے پاس اپنا کار نہیں ہے۔‘
’میں پیدل چلتی ہوں، میں سب وے پر سائیکل چلاتی ہوں۔ میرے بچے پیدل چلتے ہیں اور اپنی سائیکلیں سب وے پر چلاتے ہیں۔‘