(24 نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نگران وزیر داخلہ سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، وزارت داخلہ پہنچنے پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا خیر مقدم کیا، دونوں وزراء نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن کے خط پر صدر علوی نے بڑا قدم اٹھا لیا
ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کی معاونت کے امور پر بھی بات چیت کرتے ہوئے دونوں وزراء نے عزم کیا کہ الیکشن کمیشن کی ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔