جعلی ویزوں پر امریکا آنیوالے 21 بھارتی طلباء ڈیپورٹ

بے دخل بھارتی طلبا پر امریکا میں داخلے پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی،غیرملکی میڈیا

Aug 24, 2023 | 19:49:PM

(ویب ڈیسک) امریکا نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیا۔

بھارتی طالب علموں کیخلاف کارروائیاں امریکی ریاست اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ایئر پورٹس پر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ذاتی گاڑی نہ رکھنے والی کینیڈا کی وزیر خزانہ کو تیز رفتاری پر جرمانہ

ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے جو جعلی ویزوں کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

میڈیا رپورٹس مطابق امیگریشن حکام نے طلبہ سے طویل تفتیش کرکے موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا جبکہ امریکا نے تمام 21 طلبہ پر 5 سال کیلئے امریکا میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔

مزیدخبریں