(ویب ڈیسک)ترکیہ کی وزارت خارجہ نے قرآن پاک کی بےحرمتی پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو دوبارہ طلب کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے ان واقعات کی مذمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے ان کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
اس سے قبل بھی وزارت خارجہ نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کو طلب کیا تھا۔حال ہی میں جمعہ کے روز نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ترک سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو کے کارکن نے قرآن مجید کی بےحرمتی کی تھی۔