تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Aug 24, 2023 | 20:10:PM

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت   خطۂ پوٹھوہار ،بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید  بارش  کی پیشگوئی کردی،خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ  ملک کے دیگر علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب ہی  رہے گا۔   

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دالحکومت اسلام آبادمیں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان  ہے جبکہ چند مقامات پر    موسلا دھار بارش متوقع ہے،خطۂ پوٹھوہار،بالائی/وسطی   پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ  ملک کے دیگر علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب ہی  رہے گا۔   
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات،  بٹگرام، شانگلہ،  تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

پنجاب کے علاقہ  مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ،گجرات،اوکاڑہ،قصور، سا ہیوال، فیصل آباد، جھنگ ، ٹو بہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے اور  چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع  ہے جبکہ  صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا،تاہم ژوب، موسی خیل، سبی، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اورساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش/بوندا باندی  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  اس دوران   چند مقامات پر تیز/ موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔

مزیدخبریں