نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Aug 24, 2023 | 20:19:PM

This browser does not support the video element.

(سعود بٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں منشیات مافیا کیخلاف کارروائی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کیلئے مانٹیرنگ شروع ہو چکی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ہاسٹلز میں منشیات فروشی روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے، عوام فرینڈز آف پولیس ایپ پر منشیات فروشی کی خفیہ اطلاع دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  معیارتعلیم کی بہتری کیلئے سکولوں کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ  نے منظوری دیدی

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات مافیا کی سرکوبی کیلئے پولیس بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکروہ دھندے کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے، متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈی نیشن کے ذریعے منشیات مافیا کا قلع قمع یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں