(24 نیوز)ایف آئی اے ملتان ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ا نسانی سمگلر محمد اعظم نے وہاڑی کے نعیم نامی نوجوان کو کشتی کے ذریعے یورپ بھیجا تھا ۔
ایف آئی اے کےترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثہ میں نوجوان محمد نعیم جاں بحق ہوگیا تھا، ملزم اعظم نے یورپ بھجوانے کے لئے نعیم کے والد سے 12 لاکھ روپے لئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم اعظم کو ملتان سرکل آفس منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔