شیکھر دھون کا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔
شیکھر دھون نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، میں خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی مت ہو کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑی بات ہے کہ میں کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی ہمارا بہترین گیندباز ہے:اظہر محمود
شیکھر نے کہا کہ میں آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ انڈیا کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی۔