میہڑ:زہریلا کھانا کھانے سے بہن، بھائی جاں بحق، صدمے سےماں بھی چل بسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فیاض جعفری)میہڑ میں مضرصحت کھانا کھانے سے بہن، بھائی جاں بحق ہو گئے،بیٹےاور بیٹی کی موت کے صدمے سے ماں بھی چل بسی۔
ہوٹل کا زہریلا کھانا کھانے سےباپ اور دوسرےبیٹے کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔زہریلا کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر د ی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی دادو نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ہوٹل مالک ثمیت کمار اور باورچی منظور خاصخیلی کو گرفتار کر کے پولیس نے ہوٹل سیل کردیا۔
پولیس کے مطابق رات گئے ہوٹل کا مضر صحت کھانا کھانے سے بھائی بہن جاں بحق ہوئے۔