جسٹن اور ہیلی بیبرکے گھر بیٹے کی پیدائش، پہلی جھلک شئیر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر نے شادی کے 6 سال بعد اپنے ہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کی جانب سے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شئیر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
کینیڈین گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بیٹے کے پیروں کی تصویر شیئر کرکے اپنے ننھے بیٹے کی آمد کا اعلان کیا اور ساتھ میں بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالرز اضافی قرض کی درخواست کردی
جسٹن نے اپنے بچے کا نام جیک بلوز بیبر رکھا ہے، بیٹے کے پیروں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ "گھر میں خوش آمدید جیک بلوز بیبر۔"
ہیلی اور جسٹن بیبر کے بیٹے کی پیدائش پر جوڑے کے مداح اور ساتھی فنکار مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کینیڈین سٹار گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔