(ویب ڈیسک) بلوچستان کے سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور کیلئے انعامی رقم اور بیٹے کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا۔
بلوچستان کے ایکسکیویٹر ڈرائیور جس نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی پانے میں پھنسے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بچایا تھا، جس کے بعد ڈرائیور کے لیے انعامی رقم اور بیٹے کو ایجوکیشن پروگرام کی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی سے گزرتے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 5 افراد کو مقامی ایکسکیویٹر ڈرائیورمحب اللہ نے اپنی جان پر کھیل کر بچا لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے محب اللہ کو 5 لاکھ بطور انعام سے نوازااور اس کے بیٹے کوایجوکیشن پروگرام کی سکالر شپ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش:سیلاب نے تباہی مچا دی، 15 افراد ہلاک، 48 لاکھ متاثر
مقامی باشندوں نے ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کو مدد کے لیے پکارا تھا، خاندان تک پہنچنے کے لیے خود کو خطرے میں ڈالنے سے دریغ نہیں کیا۔ خطرناک حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا.ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کے ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔