پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اب معاشی قوت بھی بنائیں گے:اسحاق ڈار

Aug 24, 2024 | 13:21:PM

(24نیوز)اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش مزار کے احاطےمیں مسجد نبویؐ کی طرز کی چھتریوں کا افتتاح کردیا۔
 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا تھا، 2014میں نوازشریف کی حکومت نہ گرائی جاتی تو ملک اب تک ترقی کرچکا ہوتا،جی 20 کی طرف جانے والا ملک گرکر 47 ویں معیشت بن گیا۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت چلانا کوئی سوئچ آن یا آف کرنے جیسا نہیں، شہبازشریف کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے کی دن ،رات کوشش کر رہے ہیں،حکومت کی کاوشوں سے مہنگائی میں کمی آرہی ہے،پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اب معاشی قوت بھی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
 اسحاق ڈار نے کہا کہ جلد بجلی کے مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی ایسی چیز نہیں جو حل طلب نہ ہو،ملکی سلامتی اور اداروں پر وار ہماری ریڈ لائن ہے،ریڈ لائن کراس کریں گے تو پھر کوئی گنجائش نہیں۔قانون اپنا راستہ بنارہاہے، 9مئی کے مجرموں کو سزا ملےگی۔

مزیدخبریں