سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Aug 24, 2024 | 14:17:PM
سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو نے کے بعد 2 ہزار 512 ڈالر پر پہنچ گیا ، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

 جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 63 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1457 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نانا، شاہین والد بن گئے

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر برقرار رہی۔