مریم نواز کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت،شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے پولیس شہدا کے غمزدہ اہل خانہ کو دلاسہ دیا، باری باری ورثا کے پاس گئیں،شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے پیار کیا

Aug 24, 2024 | 14:41:PM
مریم نواز کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت،شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا اور کچے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی اہلکار وسیم ارشد ، بلال ، فاروق ، نبیل شہزاد، زاہد، سعید، محمد ایوب کیلئے صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مریم نواز شریف نے زخمی جوانوں کے والدین اوراہل خانہ سے بھی ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور سٹاف کی بھی بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر زخمی سپاہی بلال کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، امن دشمنوں سے لڑتے رہیں گے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں، ان کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں، حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ایڈیشنل آئی جیز، پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس شہدا کا غم بانٹنے پہنچ گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات  کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس شہدا کے غمزدہ اہل خانہ کو دلاسہ دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف باری باری شہدا کے ورثا کے پاس گئیں، اس موقع پر شہدا  کے ورثا آبدیدہ ہو گئے ،وزیراعلی مریم نواز نے دلاسہ دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید اہل کاروں کی والدہ اور بیوہ کو حوصلہ دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روتی ہوئی  بیوہ خاتون کو گلے لگا لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے پیار کیا۔

 پولیس شہدا میں محمد عمران ،راشد، ساجد،احمد،زاہد،منیر،نذر عباس،انس ستار،عبداللہ شامل ہیں ،راہ حق کےلئے جان دینے والوں میں تین ہندو جوان اجے رام، بیرم رام اور راجہ کنول بھی تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شہدا کے لئے دعا مغفرت کی
مریم نواز شریف اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  کوتاہی ہوئی،غلطی کا ازالہ کریںگے آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا،ہر شہید قوم کا ہیرو ہے، سوگوار خاندان بھرپور کفالت کی جائے گی،  شہدا کے بچوں کو  مفت تعلیم ، گھر اور نوکری بھی دی جائے گی۔ ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکار وں کی شہادت کا غم بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ۔ 

 مریم نواز نے بتایا کہ محمد نواز شریف صاحب نے اطلاع ملتے ہی مجھے فوری  سوگوار خاندانوں کے پاس جانے کو کہا۔ ہرجان قیمتی ہے, پولیس ا ہلکاروں کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے۔کچہ کے مسئلہ کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا، چیک پوسٹوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ 
 
 بعد ازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں تفصیلی بریفننگ  بھی دی گئی اور کچہ میں ہونے والے سانحہ  کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

 اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل  آئی جیز،پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔