(24نیوز)لاہور کے علاقےلکشمی چوک پرنٹنگ پریس کی دکان پر چوری کی واردات جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
11 اگست بروز اتوار کو چورلکشمی چوک پریس یونٹ ہال نمبر 2/3 سےکمپیوٹر کا سی پی یو ہارڈ ڈسک اور ہزاروں کی نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ اس کے علاوہ کیمرے کی ڈیوائس بھی ساتھ لے گیا۔ پریس یونٹ کے مالک عادل اسلم شیخ نے تھانہ گوالمنڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
درخواست گزار کا کہناہےکہ میرے قیمتی سامان کو برآمد کروا کے چورکو سامنے لایا جائے۔