’عشق ہوا ‘محبت اور عشق کا امتزاج اپنے اندر سمیٹے ہوئے ایکشن سے بھرپور محبت کی کہانی
عشق ہوا، ایک نوجوان جوڑے کی چیلنجنگ محبت کی کہانی سے ایک مکے کے ساتھ ایک محبت کی کہانی تک کا سفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مادھو لال حسین) ڈرامہ سیریل "عشق ہوا"ایک نوجوان جوڑے کی چیلنجنگ محبت کی کہانی کے گرد گھومتا ہے، یہ ایک مکے کے ساتھ ایک محبت کی کہانی تک کا سفر ہے،محبت اور عشق کا امتزاج اپنے اندر سمیٹے ہوئے ایکشن سے بھرپور محبت کی کہانی ہے۔
ڈرامہ سیریل "عشق ہوا" کو نجی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے، اس ڈرامے کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا ہے، ڈرامے کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے ، اس ڈرامے کی ہدایت کاری معروف پاکستانی ہدایت کار سید وجاہت علی نے کی ہےجبکہ اسے نوراں مخدوم نے قلم بند کیا ہے جو کہ مشہورِزمانہ ڈرامہ’ تیرے بن‘ کی مصنفہ ہیں، کاسٹ میں ہارون کادوانی، کومل میر، سہیل سمیر، سحر ہاشمی، فضیلہ قاضی، رمیز صدیقی، شہزاد مختار اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامے میں ایک نوجوان جوڑے کی چیلنجنگ محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے۔
ہارون کادوانی کا شمار پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت ٹی وی اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی ہٹ ٹیلی فلم ’روپوش‘ سے پائی ہے جس میں انہوں نے کنزہ ہاشمی کے ساتھ اداکاری کی تھی، اداکار نے ٹی وی انڈسٹری میں اپنے باپ کے دم پر قدم رکھا تھا جس کی بنا پر بہت سے مداح انھیں ان کے باپ عبداللہ کادوانی کی بنا پر بھی پہچانتے ہیں، ہارون نے اپنے پہلے ڈرامے جھوم سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہامنوایا ہے، شائقین نے زارا نور عباس کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیاتھا۔ ہارون کادوانی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل عشق ہوا میں ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، شائقین کومل میر کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کی تعریف کر رہے ہیں۔
کومل میر ایک نوجوان اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے رئیلٹی شو مس ویت پاکستان کے ذریعے میڈیا انڈسٹری میں اپنا قدم رکھا، کومل مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں اچھی اداکاری کے بعد مقبول ہوئی تھی، ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں قلندر، قربتیں، وفا ہو مول، تیرے آنے سے اور راہ جنون شامل ہیں، وہ ڈرامہ سیریل عشق ہوا میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، کومل میر سنگل ہیں اور اپنے اداکاری سے ہر ایک کواپنا گرویدہ بنا رہی ہیں۔
ضرورپڑھیں:شراب نوشی اور مُجرا دیکھنے والے ہمارے لباس پر تنقید کرتے ہیں، متھیرا
سحر ہاشمی ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، اداکارہ نے ہم ٹی وی کےڈرامہ سیریل ظلم سے فیصل قریشی اور شہزاد شیخ کے ساتھ مرکزی اداکارہ کے طور پر ڈیبیو کیا، ’ظلم‘ میں سحر ہاشمی کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا تھا، اب وہ ڈرامہ سیریل عشق ہوا میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سہیل سمیر کا شمار شاندار پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ سابق ماڈل ہیں، انہوں نے کئی کامیاب پاکستانی ڈراموں میں کام کیاہے جن میں سنو چندا، تیرے بن، رشتے، گمن، خدا اور محبت اور دیگر قابل ذکر ڈرامے ہیں، شائقین نے حالیہ ہٹ ڈرامہ سیریل تیرے بن میں ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی، اب وہ عشق ہوا میں منفی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ڈرامہ سیریل عشق ہوا سال کا سب سے بڑا ڈرامہ مانا جا رہا ہے، اس ڈرامے کی ہر قسط کا بڑی بےصبری سے شائقین کی طرف سے انتظار کیا جاتا ہے، ڈرامے کی کہانی ایک غیر متوقع پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے اور یہ ایک غیر روایتی محبت کی کہانی ہے جو خود کو دوسرے ڈرامہ سیریلز سے ممتاز کرتی ہے۔ ہم سب کی زندگی میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے سفر کی تشکیل کرتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے جب جو ہمیں ایسے مقام پر لاکر کھڑا کرتا ہے جہاں ہمیں کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، جیسے جیسے تقدیر سامنے آتی جاتی ہے، انتخاب کرنا ضروری ہوتا جاتاہے جو ایک خطرناک راستے کی طرف جاتا ہے، تبریز بھی اس طرح کے فیصلے کرنے پر مجبور ہوتا ہے جب منسا سے اس کی محبت اسے بہار سے اختلاف کرنے پر مجبور کرتی ہے، جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ جب محبت شدید ہوتی جاتی ہے تو اس کے نتائج اور بھی شدید ہوتے جاتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل "عشق ہوا" ایک مکے کے ساتھ ایک محبت کی کہانی تک کا سفر ہے، یہ ڈرامہ پہلے سے دیکھے ہوئے ڈراموں کے احساس سے زیادہ امید افزا ہے، ڈرامے میں ایکشن، مکالموں اور تاثرات سے جڑے فضائی شاٹس مجموعی طور پر ڈرامائی احساس میں اضافہ کرتے ہیں جوکہ ایک ایسی کہانی کے لیے ہائپ پیدا کرتے ہیں جو پاکستانی ڈراموں کے میدان میں پہلی بار قدم جما رہی ہے۔
عشق ہوا ڈرامہ ایک شدید محبت کی کہانی پیش کرتا ہے جس میں جذبے، غلط فہمیوں اور سماجی چیلنجز شامل ہیں، ہیرو ہیروئن کے درمیان کیمسٹری بجلی پیدا کر رہی ہے جو ایک دلکش داستان کا وعدہ کرتی ہے، ڈرامے کے آغاز میں تبریز ایک کھردرا اور سخت لگتا ہے، ایک عام کچی گلی جیسا لگتا ہے جو کبھی کیسی تو کبھی کیسی نظر آتی ہے، گلی میں اردگرد کی وجہ سے غیر متوقع تبدیلیاں نظر آتی ہیں اسی طرح محبت بھی تبریز میں غیر متوقع تبدیلیاں لاتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ افراتفری کی زندگی سے زیادہ جذباتی طور پر آباد جگہ پر منتقل ہوتا ہے، منسا کی بدولت وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتا ہے، تاریک زندگی کی گہرائیوں سے وہ محبت کی بدولت روشن زندگی میں داخل ہوتا ہے، منسا اپنی محبت اور اپنے انتخاب پر ڈٹ جانے والی ہوتی ہے، وہ زندگی کی تمام مصیبتوں کو پار کرجانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
شروعاتی اقساط ان کے سفر کی ایک جھلک فراہم کرتی ہیں، یہ شاندار سنیماٹوگرافی اور لائف فریم کی وجہ سے کہانی میں گہرائی اور سنیما کے احساس کو شامل کرتی ہے، ہارون اور کومل کا آن اسکرین رومانس جذبہ اور دل کی دھڑکن دونوں کا وعدہ کرتا دکھائی دیتا ہے ، ہر قسط میں ایک جذباتی رولر کوسٹر آپ کو پہلے سیکنڈ سے اپنی طرف کھینچتا ہے جو زندگی کے اتار چڑھاؤ کو اپنے اندر لئے ہوئے ہوتا ہے، یقیناً ہر محبت کی کہانی کو ایک ولن کی ضرورت ہوتی ہے اور وہیں سہیل سمیر کا کردار" بہار" قدم رکھتا ہے, بہار یہ ارادہ رکھتا ہے کہ وہ کسی طرح تبریز کو منسا سے علیحدہ کردے، وہ ہر ممکن حربہ استعمال کر رہا ہے دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کا اس کے پیچھے کی وجوہات اپنے اندر کچھ راز لیے ہوئے ہیں کہ وہ ایسا کیوں چاہتا ہے، الغرض یہ کہانی محبت اور عشق کا امتزاج اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، یہ ایکشن سے بھرپور محبت کی کہانی ہے۔