پنڈی ٹیسٹ،بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط،پاکستان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

Aug 24, 2024 | 15:53:PM
پنڈی ٹیسٹ،بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط،پاکستان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنڈی ٹیسٹ،بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط،پاکستان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز  بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔


پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔


دوسری جانب مشفیق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی، مشفیق الرحیم 191 رنز کی شاندار  اننگز کھیلنے کے بعد محمد علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

مشفیق الرحیم کے بعد مہمان ٹیم کے باقی بلے باز بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور پوری ٹیم  565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کے دیگر بلے بازوں میں شادمان اسلام 93، مہدی حسن میراز،77 اور مومن الحق  50 رنز  بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے3، شاہین آفریدی نے 2، محمدعلی نے 2 اور خرم شہزاد نے 2 وکٹیں لیں جب کہ صائم ایوب نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی اننز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

ضرورپڑھیں:شاہین اور انشا آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی ولادت