بے روزگار ہیں تو مت گھبرائیں، گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرزکمائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مانسہرہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی صدرہ نے انکشاف کیا ہے کہ آپ انتہائی کم لاگت میں گھونگے کی فارمنگ سے گھر بیٹھے ہزاروں ڈالر کماسکتے ہیں، فارمنگ کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے اور بزنس کے لئے زمین بھی نہایت کم درکار ہوتی ہے۔
بے روزگاری اور مہنگائی کی اس امڈتی قیمتوں سے تنگ عوام کے لئے ایک خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، ایک ایسا نیا بزنس سامنے آیا ہے جس نے ہر ایک کو حیرت میں ڈال دیا ہے، 24 نیوز کے سینئر اینکر مناظر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سدرہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ایسا بزنس کر رہی ہیں جس سے وہ گھر بیٹھے ہوئے ہزاروں ڈالرز کما رہی ہیں اور بزنس کی لاگت بھی انتہائی کم ہے، میزبان کے سوال کرنے پر کہ آخر وہ ایسا کونسا بزنس کررہی ہیں جس سے گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرز کما رہی ہیں؟ تو مہمان خاتون نے جواب دیا کہ وہ گھونگے کی فارمنگ کررہی ہیں اور اس سے ہزاروں ڈالرز کما رہی ہیں، باہر کے ممالک میں گھونگے نما کیڑے کی بہت ڈیمانڈ ہے اور یہ بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے، اس سے چہرے پر فشعل بھی کیا جاتا ہےجس سے چہرہ نکھر جاتا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس کے بارے میں ایک آرٹیکل پڑھا تھا جس کے بعد سے وہ یہ بزنس کر رہی ہیں اور ہزاروں ڈالرزکما رہی ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر میں یہ بزنس کرنا چاہوں تو کتنی زمین درکار ہوگی اور چونکہ مانسہرہ کا درجہ حرارت پنجاب کی نسبت کم ہوتا ہے تو کتنے ٹمپریچر پر یہ زندہ رہ سکتے ہیں؟
مہمان خاتون نے جواب دیا کہ چھوٹےپیمانے پرآپ اسے ایک دس بائی دس کے کمرے میں بھی شروع کر سکتے ہیں ، بڑے پیمانے پر آپ جتنا چاہیں اتنی زمین پر کریں، اور جہاں تک بات درجہ حرارت کی ہے تو اس کے لیےآپ کو انھیں ایک مختص درجہ حرارت پر رکھنا ہوگا اور یہ 16 سے 25 سینٹی گریڈ ہو کیونکہ نہ تو اس سے زیادہ کے درجہ حرارت پر یہ زندہ رہ سکتے ہیں اور نہ ہی کم پر جس کی وجہ سے درجہ حرارت کو ایک ہی جگہ پر مختص کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ چھوٹے پیمانے پر شروع کرنے کی لاگت کتنی آئے گی؟َ جواب میں خاتون کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 لاکھ کا خرچ آتا ہے چھوٹے پیمانے پر اسے شروع کرنے سےاور آپ جب اسے بیچیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ کتنا بڑا منافع بخش بزنس ہے، یہ خشک گھونگے 5000 ڈالرز فی کلو فروخت ہوتے ہیں جبکہ ان کی رطوبت 35000 سے 40000 پاکستانی روپے میں فروخت ہوتی ہے، الغرض آپ اس بزنس سے انتہائی کم لاگت اور کم وقت میں ایک کارآمد بزنس مین بن سکتے ہیں، یہ اتنے مہنگے اس لیے ہیں کیونکہ یہ جلد کو خوبصورت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کینسر اور الرجی کے خلاف استعمال میں بھی انتہائی مؤثر ہیں۔