عمران خان ایک ہفتہ مولا جٹ اور اگلے ہفتہ معصوم پرندہ بند جاتے ہیں ، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک ہفتہ مولا جٹ اور اگلے ہفتے معصوم پرندہ بن جاتے ہیں ۔
علیمہ خان اور روف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مذہب کارڈ، غداری کارڈ کے بعد پیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ،بھابھی اور نند کے اختلافات فتنہ پارٹی کے وٹس ایپ گروپس میں موضوع بحث بن رہے ہیں،بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی،فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پروپگنڈوں سے اب کچھ بھی چیز بعید نہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھاکہ "کریمنالوجی یونیورسٹی آف بنی گالہ" کا پرنسپل آج مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ،جیل سے نکلنے کے لیے کبھی فوج سے معافیاں کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ بنتے اگلے ہفتے "معصوم پرندہ" بن جاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے مخالفین کو پھانسی پر لٹکانے کی فہرستیں تیار کرتے تھے،آج ان کی اپنی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پروپگنڈے کر رہی ہیں،اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے رہے، اب دونوں میاں بیوی جیل کی دیواروں کے سائے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔