عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ، کس مرض کا شکار ہیں ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹنٹس مرض کی شکایت ہے،ٹِنٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے،چکر آنے لگتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اسے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا، سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا اس لیے اب ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے ۔