(وسیم احمد )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید نے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی سی بی عثمان وحید مستعفی ہوگئے،عثمان وحید چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اہداف کو پورا نہ کرسکے،چئیرمین محسن نقوی اہداف پورے نہ ہونے پر عثمان وحید سے نالاں تھے،ذرائع کے مطابق اسپانسرز کے حصول، بڈ پراسیس اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔