شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو بجلی کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا مشورہ

Aug 24, 2024 | 18:48:PM
شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو بجلی کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیر توانائی اویس لغاری  کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر 2 گھنٹے سے 50 ارب بچتے ہیں تو 24 گھنٹے بجلی بند کر کے 600 ارب روپے کی بچت کر لیں۔

24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی  نے حکومت کو بجلی کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بجلی کا ایشو ہے کیا پہلے سمجھنے کی ضرورت ہے ، سابق وزیر اعظم نے  کہا کہ نواز شریف سے 35 سال میرے لیڈر رہے ہیں ان سے ذاتی تعلقات ہے میری خواہش ہے کہ یہ تعلق برقرار رہے،میرا صرف ان کی سیاست سے اختلاف ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ ہمارے ملک میں الیکشن کب ہوں گے اس کا کہنا مشکل ہے،پاکستان میں آج الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے،ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے اگر آئین توڑنا چائیں تو آپ کی مرضی ہے۔