پی ٹی آئی کی مزاحمت کی سیاست دم توڑنے لگی،اتوار کیلئے شیڈول جاری نہ ہوسکا 

Aug 24, 2024 | 18:49:PM
پی ٹی آئی کی مزاحمت کی سیاست دم توڑنے لگی،اتوار کیلئے شیڈول جاری نہ ہوسکا 
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف کی مزاحمت کی سیاست بھی دم توڑنے لگی،پی ٹی آئی لاہور قیادت کی عدم موجودگی سے  ہفتہ وار احتجاج کھٹائی میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ہر اتوار شہر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرتی ہے،صدر و جنرل سیکرٹری لاہور کی عدم دستیابی کے باعث آئندہ احتجاج کا لائحہ عمل نہ بنایا جاسکا،پی ٹی آئی کارکنان کو آئندہ روز احتجاج کا شیڈول بھی نہ مل سکا۔

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر اور جنرل سیکرٹری پولیس کی حراست میں ہیں،لاہور میں کارکنان کی قیادت کیلئے پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایت نہ مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان