پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس ؛عمران خان کی وکیل تبدیل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں وکیل تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں سینیٹرعلی ظفر کو تبدیل کردیا گیا،الیکشن کمیشن میں عزیر بھنڈاری کیس کی پیروی کریں گے،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 27 اگست کو مقرر ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن دو مرتبہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے چکا ہے۔پی ٹی آئی کے مارچ 2024 کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان