(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ زیریں سندھ میں شدید/ طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مرطوب / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دوپہر/شام میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مردان ، صوابی، نوشہرہ ، چارسدہ ، چترال،دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد ، پشاور ،کوہاٹ،اورکزئی ، ہنگو، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کی بات کریں تو مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ، میانوالی ، سرگودھا، جہلم ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ ، نارووال،بہاولپور ، بہاولنگر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی گئی ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ۔تاہم بارکھان، موسیٰ خیل،لورالائی،کوہلو،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،جعفر آباد،لسبیلہ،خضدار اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے موسم کی بات کریں تو کراچی، حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد اور نوشہروفیروز میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران کہیں کہیں طوفانی/شدید بارش بھی متوقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ،25 اگست سے جنوب مشرقی /زیریں سندھ میں شدید/ طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ، شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان اورسڑکوں کی بندش کا اندیشہ ہے ۔