نواسے کی پیدائش پر شاہد آفریدی کا بیان آگیا 

Aug 24, 2024 | 19:30:PM
نواسے کی پیدائش پر شاہد آفریدی کا بیان آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور  انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور   سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔

بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ، پی سی بی اور  مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننےکی مبارک باد دی جارہی ہے،یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

نانا بننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے خوشی کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ دنیائےکرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے،شاہد آفریدی کی پوسٹ کو بڑی تعداد میں صارفین لائیک اور  ری پوسٹ کر رہے ہیں اور مبارک باد کا پیغام دے رہے ہیں۔