ایک ہی میچ میں 3 سپر اوور، کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم

Aug 24, 2024 | 19:33:PM
ایک ہی میچ میں 3 سپر اوور، کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا ریکارڈ بن گیا۔

بھارت کے مہاراجا ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہو گیا جہاں میچ کا فیصلہ ایک کی بجائے 3سپر اوور پر کرنا پڑا، بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا کر سکور لیول کردیا، پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا، پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں 10،10 رنز بنا سکیں، دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا یہ ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین اور انشا آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی ولادت،شاہین کا میچ کے دوران دلچپ جشن