ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

Aug 24, 2024 | 20:33:PM
ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء  کو سونپی گئی ہے ،ذرائع کا کہا ہے کہ ندا ڈار کو ہٹانے کے بعد فاطمہ ثناء کو ورلڈ کپ کے لئے قومی ویمن ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے گا ،پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ندا ڈار سے رابطہ کیا اور انہیں اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے،عثمان واہلہ کا رابطے کے دوران ندا ڈار سے کہنا تھا کہ آپکو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے اور فاطمہ ثناء کپتان ہونگی ،انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ میں ناقص پرفارمنس پر کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب آپ قومی ٹیم کا حصہ ہونگی ،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم کی نئی کپتان کا اعلان جلد کئے جانے کا امکان ہے۔