نواز شریف کاایک مرتبہ پھر مری کے مختلف علاقوں کا دورہ

Aug 24, 2024 | 20:43:PM
نواز شریف کاایک مرتبہ پھر مری کے مختلف علاقوں کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر  نواز شریف نے اچانک مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ 

 سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے اس ہفتے مری کا دوسرا دورہ کیا ، اپنے اس اچانک دورے میں صدر ن لیگ  نے مری کے مختلف علاقوں جیسے جھیکا گلی، کلڈنہ سنی بنک کا دورہ کیا ، انہوں نے مری کے لاری اڈے کا بھی معائنہ کیا ،  نواز شریف نے پنڈی پوائنٹ اور مال روڈ مری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔ 

یاد رہے کہ نواز شریف کا اس ہفتے یہ دوسرا دورہ ہے جس میں وہ مری کے سرسبز و شاداب وادیوں کا وزٹ کرتے نظر آتے ہیں ، آج سے 5 دن  قبل بھی نواز شریف نے مری کا دورہ کیا تھا جہاں چاہنے والوں نے ان کی گاڑی کو روک کر بتا چیت کی تھی اور اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری سے نواب آف بہاولپور کی ملاقات