سپریم کورٹ ؛این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے علی گوہر بلوچ کی درخواست خارج کردی،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سعد اللہ بلوچ کو کامیاب قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست نہ دینے کی بنیاد پر درخواست خارج کی گئی،سپریم کورٹ 12 اگست کو دوبارہ گنتی سے متعلق ایک فیصلہ دے چکی ہے،موجودہ کیس کے حقائق 12 اگست کے فیصلے سے مختلف ہیں،عدالت نے کہاکہ نتائج مرتب ہونے سے پہلے درخواست گزار نے آر او کو درخواست نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم شخصیت کی ملاقات