متوقع قانون سازی کے خلاف حکمت عملی،پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب

Aug 24, 2024 | 21:12:PM

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے متوقع آئین و قانون سازی کی پیش نظر  پارلیمنٹ مین اجلاس سے قبل ہی  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا جو  26 اگست دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا . 

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے سے قبل ہی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آ ئی بیرسٹر گوہر،سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، رہنما عامر ڈوگر، زرتاج گل، سینئر رہنما پی ٹی آئی عاطف خان اور شہریار آفریدی سمیت دیگر ارکان شریک ہوں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اسمبلی میں متوقع آئین و قانون سازی کے خلاف حکمت عملی طے کرے گی ,پارلیمانی پارٹی کو جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ طے پانے والے معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا ,پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارلیمان سے متعلق امور اور سیاسی صورتحال پربات کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

مزیدخبریں