سرگودھا: موٹر وے پر4 افراد کی ہلاکت زہریلی چیز کھانے سے نہیں ہوئی، ابتدائی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھلوال کے قریب موٹروے پر گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ملنے والے 4 لاشوں میں سے کسی بھی کی موت کھانے پینے کی اشیاء کھانے سے نہیں ہوئی ، گاڑی میں مختلف ادویات بھی پائی گئیں اس لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ تک حقیقت معلوم نہیں ہو سکتی ، ہلاکت کی وجہ فوڈ پوائزننگ نہیں لگتی، وجہ کا تعین پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد کیا جا سکے گا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے سیمپل اکٹھے کر لیے، تفصیلات کے مطابق ملحقہ علاقے میں کوئی اور فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش نہیں آیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اشیاء نہ ایکسپائر تھی اور نہ ہی جعلی، گاڑی میں موجود تمام چیزوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فوڈ اتھارٹی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہیں ، تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔