عمران خان کے معائنے کے بعد ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم نے اہم مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) بانی تحریک انصاف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہر دو ہفتے بعد بانی تحریک انصاف کے چیک اپ کی اجازت ملنی چاہیے ،عمران خان کے فالو اپ چیک آپس بہت ضروری ہیں ۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی معائنے کے بعد ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف تندرست ہیں اور متحرک ہیں ،جیل میں ان کی صحت کافی اچھی ہے اور انہیں کھانے ہینے کی کوئی تکلیف نہیں ،بانی تحریک انصاف کو پیٹ کا بھی کسی قسم کا کوئی مسلہ درپیش نہیں ہے ،بانی تحریک انصاف کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بھی روٹین کے مطابق ہے ،بانی تحریک انصاف کا جیل میں مورال کافی بلند ہے اور وہ وہاں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں ،بانی تحریک انصاف جیل میں ایکسر سائز بھی کرتے ہیں اور خوب کتابیں پڑھ رہے ہیں ۔