بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریما خان کو ماں بننے کی مبارک باد

Aug 24, 2024 | 22:53:PM
بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریما خان کو ماں بننے کی مبارک باد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)اداکارہ ریما خان کی جانب سے حال ہی انسٹاگرام پر نومولود بچے اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد پیش کرتے دکھائی دیئے، واضح طور پر کیپشن نہ دینے سے مداحوں کے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 ریما خان نے 24 اگست کو نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا  تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ بچہ ان کا ہی ہے یا کسی اور کا ہے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے۔

اداکارہ نے اسی بچے اور شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام اسٹوری میں بھی تصویر شیئر کی، تاہم انہوں نے وہاں بھی بچے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی،اداکارہ کی جانب بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے وقت لاہور کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ پاکستان میں موجود ہیں،ریما خان کی جانب سے بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد بھی پیش کی۔زیادہ تر صارفین نے سوالیہ انداز میں ان سے پوچھا کہ ان کے ہاںدوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا تیسرے بچے کی؟ ساتھ ہی انہوں نے ماشااللہ لکھتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔اداکارہ حرا مانی نے بھی ریما خان کی تصویر پر ماشا اللہ لکھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان سے بھی سوال کیا کہ کیا مذکورہ بچہ اداکارہ ریما کے بیٹے ہیں .

ریما خان کی جانب سے تصویر شیئر کئے جانے کے بعد اسے دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں اداکارہ کے ہاں ممکنہ طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں کی گئیں۔اداکارہ ریما خان ماضی میں بتا چکی ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش شادی کے چند سال بعد 2015 میں ہوئی،ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نتاشا اور ہاردک پانڈیا میں طلاق کس کی وجہ سے ہوئی ؟