(اشفاق عباسی)نیلم میں شاردہ کے مقام پر رافٹ بوٹ حادثہ کا شکار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بوٹ پر نارتھ کراچی سے آئی ہوئی فیملی کے 5 افراد سوار تھے ،بوٹ پر سوار فیملی 3بچے اور میاں بیوی شامل تھے ،مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبتے ہوئے پانچوں افراد کو ریسکیو کر لیا،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹھمقام منتقل کر دیا گیا کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر شاردہ کاکہنا ہے کہ دریا میں موجود ایک لکڑ کے ساتھ بوٹ لگنے سے لیک ہوئی اور ڈوب گئی،بوٹنگ کلب کو بند کر کے وہاں موجود عملہ کو حراست میں لیا ہے ۔ سیاحوں کے مطابق حادثہ بوٹ آپریٹر کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر شاردہ کا مزید کہناتھا کہ بوٹ پر 15 سال سے کم عمر افراد کو بیٹھانا سختی سے منع تھا ،بوٹ کلب نےچند پیسوں کے عوض شیرخوار بچوں کو بوٹ پر سوار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟ عوام کیلئے اچھی خبر