(24نیوز)بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کے مقدمہ پر واپس بنگلہ دیش بلائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن کو فیکٹری ملازم کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا کہ شکیب الحسن کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی موصول ہو گئی ہے،تاہم کرکٹ کے خلاف بورڈ کو بھیجا گیا لیگل نوٹس ابھی موصول نہیں ہوا، صدر بی سی پی کا کہناتھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ چل رہا ہے اس وقت کوئی فیصلہ لینے کا نہیں سوچا، پہلے میچ سے دوسرے میچ میں کافی دن ہیں سوچیں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نتاشا اور ہاردک پانڈیا میں طلاق کس کی وجہ سے ہوئی ؟چونکا دینے والی خبر آگئی