مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت

Dec 24, 2020 | 00:02:AM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں مردان مظاہرے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی اور سینٹ انتخابات پر بھی مشاورت ہوئی،ملاقات میں پی ڈی ایم کی ابتک ہونے والی پیش رفت پر مشاورت ہوئی،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں ملکی موجودہ صورت حال پربھی گفتگوہوئی۔

مزیدخبریں