نعیم بخاری کی چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Dec 24, 2020 | 00:03:AM

(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تقرری کےخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو کچھ عرصے قبل چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک مقرر کیا گیا تاہم ان کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دینے کیلئے ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ہوئی تھی جو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج اس درخواست کی سماعت کریں گے، یہ درخواست ارسلان فرخ نامی شہری نے وکیل شکیل عباسی کے ذریعے دائر کی تھی۔
درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے متعدد حکم ناموں کی خلاف ورزی ہے، عدالت ان کی تقرری خلاف قانون قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں