بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، سپاہی شہید

Dec 24, 2020 | 00:49:AM
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، سپاہی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فوج کی لائن آ ف کنٹرول کے ستوال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی مختار شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ستوال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے پاک فوج کے سپاہی مختار کو شہید کردیا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔