(24نیوز)پاکستان میں کرونا کے حملوں میں تیزی،مزید ایک سو گیارہ جانیں لے گیا ۔اموات کی تعداد 9ہزار 668 ہو گئی ۔24گھنٹوں میں مزید بائیس سو چھپن افراد میں وائرس کی تصدیق ،فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 تک جا پہنچی ۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 111 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی ہے۔جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 28 ہزار 240 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 256 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اس طرح پاکستان میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ7 ہزار407 ، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، اسلام آباد میں 36 ہزار 721، بلوچستان میں 18 ہزار 005، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 268ہے۔پچھلے24 گھنٹوں میں ایک ہزار 782 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 134 ہوگئی ہے۔