(24نیوز) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ ہے کہ بہترین کورونا ویکسین کم سے کم قیمت پرپاکستان میں جلد از جلد مہیا ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اوراہم معاملہ ہے تاہم کوشش یہی ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پرپاکستان لائی جائے۔فواد چودھری نےمزید کہا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے۔کورونا ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔