اوورسیز پاکستانیوں نےساڑھے3ماہ میں 20 کروڑ ڈالربھیجے : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہناہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کی صورت میں قیمتی اثاثے کا شکرگزار ہوں , روشن ڈیجٹیل اکاونٹ کے ذریعے سمندر پار پاکستانی اب تک 20کروڑ ڈالرکے فنڈبھیج چکے ہیں۔
وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک کا اہم اقدام ہے۔اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کو اٹھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سمند پار پاکستانیوں نے پہلے 76 دنوں میں 10 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے جبکہ دوسرے 10 کروڑ ڈالرز28 دنوں میں آئے۔جو کہ ہماری معیشت کیلئے انتہائی اطمینان بخش خبر ہے۔
میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا جوہماری متاعِ عظیم ہیں،مشکور ہوں۔انکی جانب سے مرکزی بنک کے#RoshanDigitalAccount کےذریعےارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200ملین $سےتجاوزکرگئیں۔ترسیلِ زر میں تیزی آرہی ہے:پہلے100ملین $ 76جبکہ اگلے 100ملین $ محض 28روز میں وطن پہنچےhttps://t.co/sEe2wiOYrG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2020
I want to thank our great asset, Overseas Pakistanis. MashaAllah funds sent by them through #RoshanDigitalAccounts created by SBP crossed $200 mn yesterday. The pace is accelerating: first $100 mn came in 76 days & the next $100 mn came in only 28 days. https://t.co/sEe2wiOYrG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2020