پنجاب  میں میگا منصوبے، سرکاری اراضی فروخت کا فیصلہ

Dec 24, 2020 | 10:31:AM

( 24نیوز) پنجاب حکومت نے میگا منصوبوں کے لئےفنڈز کے حصول کے لئے سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں محکموں کو اراضی کی نشاندہی اور استعمال کے متعلق لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ فلاحی سکیموں پرکام تیزی سےجاری ہے، مفاد عامہ کے لئے سرکاری اراضی کےدرست استعمال کویقینی بنایاجائےگا۔ حکومت صوبےمیں یکساں ترقی کےایجنڈےپر عمل پیرا ہے ۔فنڈزکی دستیابی سے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مددملےگی۔
 

مزیدخبریں