نواز شریف کی جائیدادقرق کرنے کا حکم ، تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے عدالت پیش نہ ہونے پر جائیداد قرق کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیرقانونی پلاٹس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے نواز شریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ ریونیو بورڈ سے لے کر عدالت میں جمع کروایا گیا۔تحریری فیصلے کے مطابق نوازشریف کے عدالت پیش نہ ہونے پر جائیداد قرقی کا حکم جاری کیا گیا۔عدالت نے ڈی جی نیب لاہور کو سابق وزیراعظم کی جائیداد قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی ددیا۔