بھارت انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مرکز بن چکا :شبلی فراز

Dec 24, 2020 | 10:58:AM

(24نیوز)سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت انتہاپسندی اوردہشتگردی کامرکزبن چکا ہے، برطانوی ریگولیٹر آف کام نے  بھی بھارتی چینل کے پاکستان  مخالف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا ہے۔

 
 وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈس انفو لیب نےبھارتی جھوٹ کےکاروبار کا پول کھولاتوبرطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیےکاپردہ چاک کردیا۔آف کام کانوٹس بھارت کی عالمی سطح پررسوائی کامظہر ہے۔سیکولرزم کا پرچارک بھارت انتہاپسندی اوردہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے ۔

مزیدخبریں